Monday, March 13, 2023

بلٰی کا وعدہ تحریر نوید بروہی

 بٙلٰی کا وعدہ !! 



✒ نوید بروہی 


بیٹا تمہیں پتہ ہے آذان کیوں دی جاتی ہے ؟ آذان ختم ہونے کے بعد دعا سے فارغ ہوکر اس نے اپنے بیٹے سے پوچھا !

نہیں بابا ! کیوں دیتے ہیں آذان امام صاحب ؟ بیٹے نے پوچھا۔۔

آذان کا معنی ہے اعلان ! 

اعلان !! یہ کہ کر بیٹا حیرت سے تجسس بھرے انداز میں اس کی طرف دیکھنے لگا ۔۔

جی بیٹا اعلان ۔ کیونکہ آذان اعلان ہے ، آذان یاد دھانی ہے ، بھولے بھٹکوں کو ، بہت دور گئے انسانوں کو ، اس کی محبت و رحمت کو فراموش کرنے  والوں کیلئے یہ یاد دھانی ہے ، یاد دھانی !! یہ کہ کر وہ کھڑے ہوئے جانب مسجد روانہ ہوئے ۔۔ 


بیٹا جواب جاننے کیلئے بیتاب وہ بھی ساتھ چل پڑے !! 

بابا یہ یاد دھانی کیا ہے ؟ بیٹے نے چلتے چلتے جاننے کی کوشش کی۔۔

بیٹا تمہیں پتہ ہے انسانوں کی تخلیق سے کئی سال پہلے اللہ پاک نے ان کی روحیں تخلیق کردیئے تھے ! یہ کہ کر وہ عزیر کو  سوالیہ نگاہوں سے تکنے لگے ؟ 

جی بابا ہمیں اسکول میں ٹیچر نے بتایا ! عزیر نے جواباً کہا ۔

یہ اسی کی یاد دھانی ہے ۔۔ 

سمجھا نہیں بابا مزید وضاحت فرما دیں عزیر مزید تجسس میں آگئے !

بیٹا انسان نے اس وقت ایک وعدہ کیا تھا ! بزرگ باپ  عزیر کے کندھے پر ہاتھ رکھ مسجد کی سیڑھیوں پر چڑھنے لگے ! اور کہا ۔۔ 

کیسا وعدہ ؟ عزیر نے پوچھا ۔۔

بیٹا ! بلٰی کا وعدہ !! 

بابا یہ بلٰی کیا ہے ؟؟ 

بیٹا ! یہ عہدِ وفا ہے ، یہ اقرار ہے ، یہ اقرار،عہد و وعدہ ہے کہ اس روح میں جسم ڈھلنے کے بعد بھی بلٰی اس کا قول ہوگا ۔ اس نے جواباً کہا ۔


مگر !! 

مگر کیا بابا ؟ عزیر ہر حال میں جاننا چاہتے تھے ۔۔

مگر انسان دنیا میں آکر اس کی چمک، دمک ،مہک اور اس کی بیشمار رنگینیاں دیکھ کر بھول گیا کہ وہ تو بلٰی کا وعدہ کر بیٹھا ہے۔۔۔۔

بس پھر اس نے انسان کو یوں ہی نہیں چھوڑا اور رحمت کا دروازہ بند نہیں کیا بلکہ یہ طے ہوا کہ اب قیامت تک اس بھولے مخلوق کو صدا دی جائیگی ، دن میں پانچ بار اسے اس کا وعدہ یاد دلایا جائے گا !! اسے بتایا جائے گا کہ فلاح اس کی وعدہ وفائی میں ہے ، پس یہ ایک یاد دھانی ہے انسان کیلئے !! بس یاد دھانی ۔ اسی لئے آذان دی جاتی ہے ۔۔۔۔۔


نوید الحسن بروہی

No comments:

Post a Comment

سرکاری نہیں ، ہماری امانت !!

 "سرکاری نہیں، ہماری امانت!" ہم اکثر سنتے ہیں کہ فلاں سرکاری بلڈنگ کی دیواریں ٹوٹ رہی ہیں، فلاں ادارے کی کھڑکیاں ٹوٹ چکی ہیں یا ف...